لندن میں علماء اسلام اور قادیانی نمائندوں کے درمیان اہم مناظرہ آج! ملت اسلامیہ سے دعاؤں کی اپیل (لائیو ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) لندن میں آج ایک اہم علمی و دینی نشست منعقد ہونے جا رہی ہے، جس میں علماء اسلام اور قادیانی جماعت کے نمائندوں کے درمیان ایک باقاعدہ مناظرہ ہوگا۔ اس پروگرام کو دینی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس مناظرے میں معروف مبلغ اسلام عدنان رشید، مولانا سہیل باوا سمیت دیگر علماء کرام شرکت کریں گے، جو اسلامی عقائد کی وضاحت اور اپنے موقف کو علمی دلائل کے ساتھ پیش کریں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ نشست علمی انداز میں دلائل و براہین کے تبادلے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ مناظرہ لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا، جو کہ ہندوستان میں تقریباً رات 9 بج کر 45 منٹ کے برابر ہوگا۔ اس لیے برصغیر سمیت دنیا بھر میں موجود افراد بھی اس پروگرام میں آن لائن شرکت یا اس کی اپ ڈیٹس سے مستفید ہو سکیں گے۔

منتظمین اور شرکاء نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں تاکہ یہ علمی نشست خیر و برکت اور مثبت نتائج کا باعث بنے۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ اختلافی امور کو مہذب اور علمی انداز میں پیش کیا جائے، تاکہ مکالمہ تعمیری اور مفید ثابت ہو۔

آپ تمام سے دعاؤں کی گذارش کی جاتی ہے۔ قادیانی فرقہ کے لوگ بھی حق کی دعوت کو قبول کریں اور کفریہ عقائد سے توبہ کرلیں۔ انشااللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں