تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بندی سنجے جو ہمیشہ سرخیوں میں رہنا پسند کرتے ہیں اور ہمیشہ متنازعہ حرکتیں اور بیانات دیتے رہتے ہیں تاکہ تلنگانہ میں بے جان بی جے پی کو طاقتور بنایا جاسکے جس کےلیے وہ کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج انہوں نے سرے عام تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مہندر ریڈی کو مبینہ طور پر سرے عام فون کرکے ان سے سخت الفاظ میں بات کی اور انتباہ بھی دیا جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ لوگوں نے پولیس سے اس طرح کی حرکت کرنے پر بی جے پی رہنما کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ اس طرح کے ویڈیو کو خود بی جے پی کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے۔
డీజీపీ మహేందర్ రెడ్డి గారికి @bandisanjay_bjp గారి ఫోన్
10 నిమిషాల్లో బిజెపి కార్యకర్తలపై దాడి విషయంలో స్పందించకుంటే గాయపడ్డ కార్యకర్తలను మీ ఆఫీస్ కు తీసుకొస్తానని డెడ్ లైన్#PrajaSangramaYatra3 pic.twitter.com/1ocL269jh3
— BJP Telangana (@BJP4Telangana) August 15, 2022
اطلاعات کے مطابق جنگام ضلع میں بنڈی سنجے کی یاترا کے دوران ٹی آر ایس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد کشیدگی دیکھی گئی۔ بنڈی سنجے نے پولیس پر ٹی آر ایس کارکنوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ بنڈی سنجے نے فون پر ڈی جی پی سے کھلے عام برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بی جے پی کے متعدد کارکن زخمی ہوگئے، پولیس کیا کررہی ہے۔
انہوں نے مہندر ریڈی کو پدایاترا کے مقام سے فون کیا اور سخت الفاظ میں دریافت کیا کہ جب ان پر حملہ ہو رہا تھا تو پولیس کمشنر کیا کر رہے تھے۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ریاست میں بی جے پی برسراقتدار آئے گی۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں پر وزیراعلیٰ کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔
لوگوں نے بی جے پی رہنما کی اس حرکت کو اعلیٰ ترین عہدہ پر فائز پولیس عہدیدار کی بے عزتی کے مترادف قرار دیا اور آئندہ اس طرح کی حرکت سے باز رہنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ بنڈی سنجے کی جانب سے ٹی آر ایس اور کے سی آر کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ اپنی ہر پدیاترا میں کے سی آر اور حکومت پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔