بی جے پی رکن اسمبلی معلون راجہ سنگھ کی جانب سے ایک ویڈیوں میں مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کرنے کے بعد حیدرآباد میں بدنام زمانہ گستاخ کے خلاف احتجاج پھوٹ پڑا۔ پیر کی ساری رات حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے زبردست احتجاج کے حیدرآباد پولیس نے معلون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ویڈیو میں راجہ سنگھ کی جانب سے گستاخی کے بعد حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ معلون راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرکے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں توہین آمیز تبصرہ کیا تاہم بعد میں اسے کامیڈی قرار دیا۔ بدنام زمانہ رکن اسمبلی حیدرآباد میں منور فاروقی کے شو کی مخالفت کررہا تھا۔
حیدرآباد خاص طور پر پرانے شہر میں پیر کی رات معلون کے خلاف احتجاج پھوٹ پڑا، نوجوان سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاج کیا جس کے بعد دبیر پورہ پولیس اسٹیشن میں گستاخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مسلمانوں کی شدید برہمی کو دیکھتے ہوئے اے سی پی میرچوک گستاخ کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔
راجہ سنگھ نے حیدرآباد میں منور فاروقی کے شو کی مخالفت کی تھی اور دھمکی دی تھی لیکن شو پرامن انداز میں منعقد کیا گیا جس کے بعد راجہ سنگھ برہم ہوگیا۔ اس نے برہمی کے عالم میں ایک ساڑھے دس منٹ کا ویڈیو بنایا جس میں شان اقدس میں گستاخی کی تاہم ڈرپوک راجہ سنگھ نے ویڈیو کے آخر میں یہ کہا کہ ’میں نے جو کچھ بھی کہا وہ ’مزاحیہ‘ تھا۔ یہ متنازعہ ویڈیو شری رام چینل تلنگانہ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ معلون راجہ سنگھ نے ایک اور متنازعہ بی جے پی رہنما نوپور شرما کے طرز پر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی۔
امت شاہ کے دورہ حیدرآباد کے فوری بعد راجہ سنگھ کی جانب سے اس طرح کا متنازعہ بیان دینے سے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند سازش ہے حصہ ہے۔ بی جے پی تلنگانہ میں برسراقتدار آنے کا خواب دیکھ رہی ہے جس کے لیے وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں نے معلون راجہ سنگھ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پیر کی رات بشیر باغ میں کمشنر پولیس آفس کے روبرو بھی زبردست احتجاج کیا گیا۔ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی احمد بلعلہ نے بھی دوبیر پورہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر گستاخ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران میرچوک اے سی پی کو برہم مسلم نوجوانوں کو سمجھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ دبیرپورہ پولیس اسٹیشن کے قریب مسلمانوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور معلون کے خلاف احتجاج کیا۔
صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے گستاخانہ ویڈیوں پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور انہوں نے حکومت تلنگانہ سے فوری طور پر معلون راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس رہنما راشید خان نے بھی نامپلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ افضل گنج پولیس اسٹیشن کے روبرو بھی احتجاج کیا گیا۔
—
Please Like Facebook Page: www.facebook.com/deccanfiles
Please Subscribe Our Channel: https://www.youtube.com/channel/UCLjY…
Join Our Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/FpjNXEYZ8YJ…