پٹنہ میں کے سی آر کی دھاڑ، کہا بی جے پی مکت بھارت ضروری


تلنگانہ کے چیف منسٹر کلواکنٹلا چندر شیکھر راؤ نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت 8 سال سے اقتدار پر فائز ہے لیکن اس عرصہ میں ملک کےلیے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ کے سی آر آج پٹنہ میں بہار کے سی ایم نتیش کمار کے ساتھ میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔

کے سی آر نے کہا کہ ملک کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں تاریخی کمی درج کی جارہی ہے۔ کسی وزیر اعظم کے دور میں روپے کی قدر میں اس قدر کمی نہیں دیکھی گئی۔ عام لوگ پریشان ہے۔ مودی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک تنزلی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی پرچم اور نیل کٹر سمیت ہر چیز چین سے درآمد کی جارہی ہے۔ مودی کا میک ان انڈیا کہاں ہے؟ ہم چین کے مقابلے میں کہاں ہیں؟ انہوں ن کہا کہ بی جے پی مکت بھارت ضروری ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر ترقی پذیر ریاستوں کو پریشان کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

پریس کانفرنس کی تفصیلی ویڈیو دیکھیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں