دھوبی کا ۔۔۔، گھر کا نہ گھاٹ کا: مرتد وسیم رضوی نے خودکشی کی خواہش ظاہر کردی، ملعون نے کہا سناتن دھرم اپنایا مگر پیار نہیں ملا

مرتد و ملعون وسیم رضوی (جتیندر نارائن تیاگی) پر دنیا ہی سے اللہ کا عذاب نازل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ گستاخ تیاگی ان دنوں ڈپریشن کا شکار ہے۔ عذاب قبر سے پہلے تیاگی اپنی جان کا خطرہ محسوس ہورہا ہے اور اس نے ایک ویڈیو جاری کرکے اس پر حملہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ویڈیو میں مرتد و ملعون و گستاخ رضوی کہتا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہے۔ اس پر کسی بھی وقت فدائین حملہ کرسکتے ہیں۔ مرتد نے یہ بھی کہا کہ ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد اسے ویسا پیار نہیں ملا جیسا کے کسی رشتہ دار کی گھر واپسی کے وقت ملتا ہے۔

مرتد رضوی نے ویڈیو میں کہا کہ ’میں بہت ڈپریشن میں ہوں اور ہوسکتا ہے کہ دشمن کے اتھوں مرنے سے پہلے ہی میں اپنی زندگی ختم کرلوں، یعنیٰ ایسی حالت میں، میں خودکشی کرسکتا ہوں۔ مرتد نے ہندوؤں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کےلیے ایک بار پھر جذباتی بیان دیا اور کہا کہ ’میں مرتے دم تک سناتنی رہوں گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے باقاعدہ طور پر ہندو مذہب اپنالیا۔ وہ تر پردیش کے ڈاسنا مندر میں مہنت یتی نرسنگھا گری کی موجوگی میں ہندو مذہب میں داخل ہوا تھا۔ اس موقع پر وسیم نے اپنا ہندو نام ہربیر تیاگی رکھا تھا اور یہ اعلان کیا تھا کہ مرنے کے اسے ہندو رسم و رواج کے مطابق نذر آتش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں