ٹی آر ایس رہنما نے گنیش جلوس کے دوران ہیمنت بسوا شرما کو فرقہ پرستی کا زہر اگلنے سے روکنے کی کوشش کی، آسام کے وزیراعلیٰ سے مائیک چھین لیا

حیدرآباد میں گنیش نمرجن کا جلوس پرامن طور پر نکالا جارہا ہے جبکہ ہر سال کی طرح اس سال پر گنیش اتسو سمیتی کی جانب سے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کو تقریب میں شرکت اور خطاب کےلیے مدعو کیا تھا تاہم وہ آج معظم جاہی مارکٹ پر بنے اسٹیج سے جلوس کا استقبال کرنے پہنچے تھے۔

اس دوران جیسے ہی ہیمنت بسوا شرما تقریر کرنا شروع کررہے تھے کہ اچانک ایک ٹی آر ایس رہنما نے اسٹیج پر پہنچ کر ان سے مائیک چھین لیا۔ ٹی آر ایس رہنما کی دلیری دیکھ کر سبھی دنگ رہ گئے اور آسام کے وزیراعلیٰ ہکے بکے ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ٹی آر ایس کے رہنما نے بی جے پی لیڈر کو فرقہ پرستی کا زہر گھولنے سے روکنے کےلیے ایسا کیا۔

واضح رہے کہ ہیمنت بسوا شرما مسلمانوں، اسلام اور مدارس سے متعلق متنازعہ بیانات دینے کےلیے مشہور ہے۔ گنیش اتسو سمیتی کو چاہئے کہ وہ ایسے فرقہ پرست رہنماؤں کو آئندہ سے مدعو نہ کریں جو اپنی سیاست کو چمکانے کےلیے ہندو اور مسلمانوں میں نفرت کا زہر گھولتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں