اترپردیش کے بعد اب اتراکھنڈ میں بھی مدراس کا سروے کیا جائے گا، اسدالدین اویسی کی جانب سے سخت تنقید

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پُشکر سنگھ دھامی نے ریاست کے تمام مدارس کا سروے کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

قبل ازیں اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمن شاداب شمس کی جانب سے مدارس کو لیکر ایک بیان سامنے آیا تھا جس کے بعد اس مسئلہ پر پُشکر سنگھ دھامی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلی نے ریاست میں مدارس کے سروے کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مدارس پر گمان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن مدارس سے متعلق خبریں آتی رہتی ہیں، اسی لیے تحقیقات کرانا ضروری ہے جس سے حقیقت سامنے آجائے گی۔

اسدالدین اویسی نے اترپردیش کے بعد اب اتراکھنڈ میں بھی مدارس کا سروے کرانے کے اعلان پر سخت تنقید کی۔ انہوں بی جے پی کی قیادت والی حکومتوں پر تنقید کی اور سروے کو مسلم کمیونٹی کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدارس کے بجائے آر ایس ایس کے اسکولز، مشنری اسکولوں اور سرکاری اسکولوں کا بھی سروے کیا جائے۔

ایسے لگتا ہے کہ ملک بھر میں مدارس کو لیکر بھرم پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ امیر الہند مولانا سید ارشد مدنی نے کچھ روز قبل بیان دیا تھا کہ ’دینی مدارس، فرقہ پرتوں کی آنکھوں کے کانٹے ہیں‘۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے نئے صدر منتخب ہونے کے بعد شاداب شمس نے وقف بورڈ کی جائیداد کا سروے کرانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ مسلم وزیر نے اس موقع پر سرکاری امداد یافتہ مدارس کا بھی سروے کرانے کی بات کہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں