کشمیر میں مسلم طلبا سے ہندو بھجن پڑھانے کا ویڈیو وائرل: متحدہ مجلس علما کا سخت اعتراض، محبوبہ مفتی نے کہا ’لب پہ آتی ہے دعا‘ نظم کیوں نہیں پڑھائی جارہی ہے

کشمیر میں مسلم طلبا سے ہندو بھجن پڑھانے کا ویڈیو وائرل: متحدہ مجلس علما کا سخت اعتراض، محبوبہ مفتی نے کہا ’لب پہ آتی ہے دعا‘ نظم کیوں نہیں پڑھائی جارہی ہے

جموں و کشمیر میں کولگام گورنمنٹ اسکول کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں باحجاب طالبات کو ہندو بھجن گاتے ہوئے دکھایا گیا جس کے بعد متحدہ مجلس علما کے علاوہ دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات نے اس کی مذمت کی۔

متحدہ مجلس علما نے اسکولوں میں ہندو بھجن گانے کے ممعاملہ پر سخت اعتراض کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کشمیر کے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور ہمارے مذہبی شناخت کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی جس کی مذمت کی جانی چاہئے۔

وہیں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعہ پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہندو بھجن’ مسلم بچوں سے گوانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اسکولز میں قبل ازیں ’لب پر آتی ہے دعا بنکے تمنا میری‘ میری نظم پڑھی جاتی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسے کیوں بند کردیا گیا؟ اس میں غلط کیا تھا؟ یہ کسی مذہب سے جڑی مذہب نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں