امیرِ قطر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطین سے قبضہ ختم کرانے کے لیے عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
اطلاعات کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی کے فلسطین پر جائز قبضے، شام میں جنگ زدہ عوام کی حالت زار، یمن جنگ اور خطے کی سلامتی کو متاثر کرنے والے دیگر مسائل پر روشنی ڈالی۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم کرنے اور 1967 کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مجبور کرنا چاہیے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم تھا۔ امیر قطر نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیل اپنی من پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فلسطین میں قبضے کو بڑھا رہا ہے جس سے تنازع کے اصول اور مستقبل میں اتحادیوں کی صف بندیاں بدل جائیں گی۔
اس موقع پر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ انصاف کے حصول کی خواہش میں مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔