حیدرآباد ہوشیار!! اب ٹریفک ضوابط پر سختی سے ہوگا عمل، خلاف ورزی کرنے والوں کی خیر نہیں

حیدرآباد ٹریفک کو بہتر بنانے کےلیے کمشنر پولیس سی وی آنند نے کمر کسلی ہے۔ اب ضوابط کے خلاف گاڑی چلانے والوں کی خیر نہیں۔ حیدرآباد میں ٹرافک قوانین کو مزید سخت بناتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہر میں نئے ضوابط متعارف کئے ہیں۔ اس کے تحت، اگر آپ سگنل کے قریب اسٹاپ لائن کو عبور کرتے ہیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نئے ضوابط کے تحت لائسنس نہ رکھنے والوں، موٹر سائیکل پر تین افراد کی سواری، بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانا اور سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

وہیں نئے قواعد کے مطابق فٹ پاتھ پر گاڑیاں رکھنے والوں پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ فٹ پاتھ پر سامان رکھنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔ تاہم کمشنر پولیس سی وی آنند نے ٹریفک پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ آر ٹی سی بسوں کو بس اڈوں میں روکنے کے اقدامات کریں۔
ہائی رائز رہائشی کمپلیکس اور تعلیمی اداروں میں 30 فیصد جگہ پارکنگ کے لیے مختص کرنے پر زور دیا جائے گا۔ وہیں 40 فیصد ہوٹلز، لاجز، کمرشل بلڈنگز اور 60 فیصد شاپنگ مالز اور ملٹی پلیکس میں پارکنگ کے لیے مختص کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس دوران ٹریفک پولیس اور جی ایچ ایم سی کے عہدیدار ان عمارتوں کے خلاف بھی کارروائی کرے گے جہاں پارکنگ کی مناسب جگہ فراہم نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں