ہندو تنظیموں کے مطالبہ کے بعد اے ایس آئی نے قطب مینار میں مبینہ گنیش مورتی سے لوہے کی جالی ہٹاکر بلٹ پروف شیشہ نصب کردیا

اطلاعات کے مطابق وشواہندو پریشد اور دیگر ہندو تنظیموں کے کہنے پر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے قطب مینار کی قوۃ الاسلام مسجد میں واقع دو لوہے کی جالیوں کو ہٹادیا کیونکہ انتہاپسند تنظیموں نے یہاں گنیش مورتی ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا گیا کہ برسوں قبل گنیش کی مورتی پر لوہے کی دو جالیوں سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔

اے ایس آئی نے اب مورتی کی صفائی کے بعد اطراف سے بلٹ پروف شیشے نصف کئے ہیں لیکن پوجا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قبل ازیں دہلی کی ایک عدالت نے اے ایس آئی کو پوزیشن مینٹین کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت میں فی الحال مورتیوں کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس قطب مینار کمپلیکس کو یونیسکو کے تحت عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر نامزد کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں