قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری

قطر میں 20 نومبر سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
بین الاقوامی طور پر سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا یہ ایونٹ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار منعقد ہو گا۔
فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد سے خلیجی خطہ فضائی سفر، سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعتوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی امید کر رہا ہے۔
قطرمیں ہونے والے فٹبال کے عالمی ٹورنامنٹ کا بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے جس میں 1.2 ملین تماشائیوں کی آمد متوقع ہے اور اس سے قطری معیشت کو 17 بلین ڈالر اضافے کی توقع ہے۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے عالمی ایونٹ کے دوران زائرین اپنی پسند کے مقابلے دیکھنے کے لیے قطر کے ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔
اس ایونٹ کے لیے قطر میں ہوٹلوں کی رہائشی سہولتیں ابھی تک محدود ہیں ، مارچ کے مہینے تک ہوٹلوں کے 30 ہزار کمرے تیار ہوئے ہیں جو کہ ضرورت سے کم ہیں اور یہی کمی رہائشی نرخ بڑھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں