وارانسی کی گیانواپی مسجد کمپلیکس میں پایا گیا فوارہ جسے ہندو درخواست گذاروں کی جانب سے شیولنگ بتاتے ہوئے اس کی عمر کا پتہ چلانے کےلیے کاربن ڈیٹنگ کرنے کا ضلعی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی، آج اس معاملہ میں سماعت کرتے ہوئے معزز جج نے ہندو درخواست گذار کی درخواست کو مسترد کردیا۔ تاہم اب ہندو درخواست گزار کی جانب سے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے وکیل سدھیر ترپاٹھی نے بتایا کہ ، جج نے کہاکہ وضو خانہ میں کسی بھی قسم کے سروے کا حکم دینا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوگی۔
اس معاملہ میں آئندہ سماعت 17 اکتوبر کو ہوگی جس میں عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا جائے گاکہ کیس کی کس طرح سماعت کی جائے گی۔
وہیں مسجد کمیٹی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔