تلنگانہ ہائی کورٹ نے دس سال قبل نرمل اور نظام آباد میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی جانب سے کی گئی تقریر معاملے میں ریاستی حکومت اور پولیس کو نوٹس جاری کیا۔
اکبر الدین کی تقریر معاملہ پر نامپلی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے وکیل کرونا ساگر نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے۔ درخواست کی سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے تلنگانہ حکومت اور پولیس کو نوٹس جاری کیا جبکہ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ دسمبر 2012 کے دوران نرمل اور نظام آباد میں اکبر الدین اویسی کی جانب سے کی گئی تقاریر پر تنازعہ پیدا ہوا تھا جس کے بعد اکبر الدین اویسی کو جیل بھی جانا پڑا تھا۔ گذشتہ 13 اپریل کو نامپلی کی عوامی نمائندوں کی عدالت نے اس معاملہ میں دائر دونوں مقدمات کو خارج کردیا۔
Akbaruddin Owaisi