ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو ہرا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز کی اننگز:

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ نے ایک ایک، وسیم جونیئر نے دو جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز:

پاکستان نے 92 رنز کا ہدف 14ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ محمد رضوان نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے جب کہ شان مسعود 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈزکے برینڈن گلوور دو اور پال وین میکارین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر شاداب خان کو ‘مین آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا، شاداب نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں