گجرات کے موربی میں مچھو ندی پر بنا پل منہدم ہونے کے واقعہ میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں چھوٹے بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
کل پیش آئے حادثہ کے بعد انتظامیہ کی جانبسے کاروائی کرتے ہوئے اس سلسلہ میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں کنٹریکٹر بھی شامل ہیں۔
گذشتہ روز ہی حادثہ کے بعد اس معاملہ میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ گرفتار ملزمین میں اوریوا کے 2 منیجرز، 2 ٹکٹ کلرک، 3 سیکوریٹی گارڈ اور 2 ریپیئرنگ کنٹریکٹر شامل ہیں۔