گجرات میں بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے درندہ صفت مجرمین کی رہائی کے بعد ملک کی اکثر سیاسی جماعتوں نے بی جے پی اور نریندر مودی پر جم کر تنقید کی اور اسے سیاسی فائدہ کےلیے گھناؤنا عمل قرار دیا۔
وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی کے اعلیٰ رہنما کھلے عام فون پر لوگوں کو دھمکارہے ہیں۔
انہوں نےبی جے پی اورنریندر مودی کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ زانیوں کو جیل سے رہا کرتے ہیں، انہیں پھول پہناتے ہیں اور میٹھائیاں بھی کھلاتے ہیں۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ عصمت دری کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھارکھنڈ کے دمکا میں بچی کے ساتھ غلط ہوتا ہے تو ملزم کی حمایت کرنے لوگ یہاں آجاتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی رہنماؤں پر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ قاتل، لٹیرے اور موب لنچنگ کرنے والوں کو پھول پہناتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا ملک میں ایسے لوگ ہم آہنگی پیدا کریں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی مندر اور مسجد کے نام پر ووٹ مانگتی ہے جبکہ اسے ترقی کے نام پر ووٹ مانگنا چاہئے۔
Jharkhand CM Hemant Soren targeted BJP, PM Modi fiercely, said – these people garland the rapists after getting them released from jail