وزیراعظم نریندر مودی نے آج تلنگانہ میں کے سی آر کا نام لیے بغیر ان پر بدعنوانی اور خاندانی سیاست کا الزام لگایا۔
عجب انداز میں تقریر کرتے ہوئے مودی نے ریلی میں شامل افراد سے دریافت کیا کہ وہ (مودی) بہت زیادہ محنت کرنے کے باوجود کیوں نہیں تھکتے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نہیں تھکتا کیونکہ میں ہر روز 2-3 کلو گالی (گالیاں) کھاتا ہوں… بھگوان نے مجھے اس طرح کی صلاحیت دی ہے کہ گالیاں میرے اندر قوت بخش غذا میں تبدیل ہوجاتی ہیں‘۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مایوسی نہ ہونے کی اپیل کی اور محنت کرنے کو کہا۔ مودی نے جم کر تلنگانہ حکومت پر حملے کئے۔ مودی آج صبح آندھراپردیس سے تلنگانہ آئے تھے۔