ٹی آر ایس رکن اسمبلی رسامائی بالاکشن کو آج اس وقت تلخ تجربہ ہوا جب کچھ نوجوانوں نے ان کے قافلے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جبکہ یہ حملہ ان کے اپنے ہی حلقہ میں واقع ایک دیہات میں کیا گیا۔
Ruling party TRS MLA of Manakonduru constituency, #Rasamayi Balakishan's convoy was attacked by some protestors, when he was visiting Gundlapalli village #Ganneruvaram mandal of #Karimnagar dist. #Telangana #TRS pic.twitter.com/0Wzv1XQnsM
— Surya Reddy (@jsuryareddy) November 13, 2022
اطلاعات کے مطابق کچھ نوجوانوں نے ڈبل بیڈروم مکانات بنانے کا مطالبہ کررہے تھے تاہم وہ بعد میں برہم ہوگئے۔ اور بالاکشن کے قافلے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
حملہ میں بالاکشن محفوظ رہے۔ حملے کے بعد گنڈلاپلی گاؤں میں کشیدگی دیکھی گئی۔ بالاکشن کریم نگر ضلع کے مناکنڈور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
گنڈلاپلی گاؤں کے کچھ نوجوانوں نے ڈبل لائن روڈ اور ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر سے متعلق حکومت کی جانب سے دیئے گئے وعدہ کو پورا کرنے پر زور دے رہے تھے اور اپنے مطالبہ کو لیکر دھرنا دیا۔ بعدازاں اچانک مظاہرین نے رکن اسمبلی کے قافلہ پر حملہ کی کوشش کی۔
رکن اسمبلی نے پولیس اسٹیشن میں ان کے قافلہ پر ہوئے حملہ سے متعلق شکایت درج کرائی۔