دہلی فسادات: محمد وکیل پر تیزاب سے حملہ کرنے والے فسادیوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت، عدالت نے پولیس کی سرزنش کی

دہلی فسادات اور اس کے بعد کی گئی کاروائی کو لیکر دہلی پولیس کو ایک بار پھر عدالت کی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔

دہلی فسادات میں کچھ فسادیوں نے شیووہار میں محمد وکیل کے گھر پر حملہ کرکے لوٹ مار کی گئی اور وکیل پر تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا۔ یہ انتہاپسند فسادیوں کا انتہائی منصوبہ بند حملہ تھا جس میں تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملہ میں محمد وکیل دونوں آنکھوں سے محروم ہوگئے۔ حملہ میں ان کا خاندان کسی طرح بچنے میں کامیاب رہا۔

محمد وکیل کے گھر پر حملہ کے سلسلہ میں کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا جسے لیکر دہلی کی ایک عدالت نے دہلی پولیس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ کرکرڈوما کورٹ نے آج سخت رخ اپناتے ہوئے کراول پولیس اسٹیشن کو تیزاب حملہ اور محمد وکیل کے گھر پر لوٹ مار کرنے والے شرپسندوں کے خلاف فوری طور پر نامزد ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ معزز جج نے فسادیوں کے خلاف کوئی نرمی نہ برتنے کی بھی ہدایت دی۔

اطلاعات کے مطابق صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی کی جانب سے محمد وکیل کی آنکھوں کا علاج کیا جارہا ہے اور جمعیۃ کی جانب سے ان کے مکان کی تعمیر بھی کی گئی۔ وہیں اس سلسلے میں جمعیۃ علماء کی طرف سے ایڈوکیٹ محمد سلیم ملک نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور انصاف کی اپیل کی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی کوتاہی کی مذمت کی اور فسادیوں کے خلاف فوری نامزد ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

Delhi Riots: file FIR against rioters who attacked Mohammad Vakil with acid

اپنا تبصرہ بھیجیں