نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایم پی مجید میمن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا ہے۔
وہ 2014 سے 2020 تک راجیہ سبھا کے رکن تھے۔مجید میمن نے پارٹی سربراہ شرد پوار کی رہنمائی اور احترام کے لیے شکریہ ادا کیا اور این سی پی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے پس پردہ ذاتی وجوہات بتائی۔
اپنے ٹویٹ میں مجید میمن نے کہا کہ میں NCP کے سربراہ محترم شرد پوار جی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ میں نے این سی پی کے ساتھ اپنے 16 سالوں کے دوران جو عزت اور رہنمائی حاصل کی ہے، وہ بے مثال ہے۔ تاہم میں اب ذاتی وجوہات کے باعث پارٹی کی رُکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں، میری نیک خواہشات ہمیشہ پوار صاحب اور پارٹی کے ساتھ ہیں۔