این ڈی ٹی وی کے بانی پرنوئے رائے اور رادھیکا رائے نے آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ نئی دہلی ٹیلی وویژن نیوز چینل نے گذشتہ روز بمبئی اسٹاک ایکسچینج کو ریگولیٹری فائلنگ کرکے اس سے مطلع کیا۔
آر آر پی آر (رادھیکا رائے پرنوئے رائے) ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ NDTV کی پروموٹر کمپنی کی حیثیت سے قائم تھی۔ اب نیوز چینل کو اڈانی گروپ کی جانب سے قبضہ میں لیا جارہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پرنوئے رائے اور رادھیکا رائے ابھی بھی این ڈی ٹی وی میں پروموٹر کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ یہ 32.26 فیصد حصص کے مالک ہیں اور چینل کے بورڈ میں برقرار ہے۔ انہوں نے صرف ڈائرکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کے استعفیٰ کے بعد آر آر پی آر ہولڈنگ نے سینتھل سنیہ چنگلوارائن، ایس بھٹاچاریہ اور سنجے پگالیا اور کو بورڈ ڈائرکٹر کے طور پر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ سنجے پگالیا، اڈانی گروپ میں میڈیا انچارج و چیف ایگزیٹیو آفیسر ہیں۔ چینل کے مطابق فی الحال اڈانی گروپ کو اکثریتی موقع حاصل ہے ۔
NDTV founders Prannoy, Radhika Roy resign as directors of promoter group
Big Breaking News : پرنوئے رائے اور رادھیکا رائے نے این ڈی ٹی وی کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا، چینل پر اڈانی گروپ کا قبضہ: این ڈی ٹی وی بھی اب گوڈی میڈیا بن گیا؟