بنگلا دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے امیر کو ڈھاکہ میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا اطلاعات میں بتایا گیا کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی ہے جبکہ ترجمان جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کو کچلنا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ’یہ پارٹی کے خلاف 15 سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے‘۔
واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے گزشتہ روز وزیرِ اعظم بنگلا دیش کے خلاف مظاہروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بنگلا دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں بنگلا دیش کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
Bangladesh arrests chief of Jamaat-e-Islami Shafiqur Rahman
امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلا دیش شفیق الرحمٰن گرفتار