اسکول اسمبلی میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی دعائیہ نظم ‘لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھنے پر پرنسپل کو معطل کردیا گیا

اترپردیش میں ضلع بریلی کے ایک سرکاری اسکول میں اسمبلی کے دروان شاعر مشرق علامہ اقبال کی دعائیہ نظم ‘لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری’ پڑھی گئی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے اسکول کے پرنسپل کو ہی معطل کردیا جبکہ کچھ انتہا پسندوں نے اس معاملہ میں پرنسپل کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔

بریلی ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کو ریاست کے شعبہ تعلیم نے اس لئے معطل کر دیا کیونکہ کچھ ہندووادی تنظیموں کے لوگوں نے پولیس میں شکایت کی تھی کہ اسکول میں صبح کے وقت علامیہ اقبال کی مشہور نظم ’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘ پڑھائی جا رہی ہے جس پر ہندووادی تنظیموں نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ ویڈیو فرید پور کے محلہ پاڑہ میں واقع کملا نہرو پری سیکنڈری اسکول کا ہے۔

Lab Pe Aati Hai Dua in Assembly Gets Principal Suspended
اسکول اسمبلی میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی دعائیہ نظم ‘لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھنے پر پرنسپل کو معطل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں