اتراکھنڈ حکومت نے جوشی مٹھ میں غیر محفوظ عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا

اتراکھنڈ سرکار نے جوشی مٹھ میں غیر محفوظ عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس قصبہ کو ممکنہ خطرے کی شدت کی بنیاد پر تین زون: خطرہ، بفر اور مکمل محفوظ زونس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
جوشی مٹھ علاقے کو آفات کا خطرہ قرار دیئے جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مولی ضلعے کے آفات کے بندوبست کی اتھارٹی کے مطابق اب تک جوشی مٹھ قصبے میں 603 عمارتوں میں شگاف پڑ گئے ہیں ۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے سکریٹری آر مناکشی سُندرم نے کہا ہے کہ جن عمارتوں میں زیادہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے انہیں منہدم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ Danger اور بفر ژون کا جائزہ لینے کیلئے ایک سروے کا اہتمام کررہی ہے ۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کے پیش نظر ریاست کو ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کو جوشی مٹھ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی جا رہی ہے اور انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

جوشی مٹھ کے نو وارڈوں یا میونسپل علاقوں کو دھنستا ہوا قرار دیئے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں مشترکہ کوششوں پر زور دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں