للت مودی لندن کے ہسپتال میں شریک، دو ہفتوں میں دو مرتبہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آکسیجن سپورٹ پر

آئی پی ایل کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی کی طبیعت ناساز ہے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو بار کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور نمونیا میں مبتلا ہیں۔
للت مودی اس وقت لندن کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر بتائی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ’دو ہفتوں میں دو بار کورونا متاثر ہوا۔ کووِڈ کی وجہ سے، قرنطینہ میں رہتے ہوئے نمونیا میں مبتلا ہوا، جس کے بعد مجھے دو ڈاکٹروں کی مدد سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ بدقسمتی سے اب مجھے 24/7 آکسیجن پر رہنا پڑ رہا ہے‘۔

للت مودی نے اس پوسٹ میں ہسپتال میں شریک اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ اس کے علاوہ کوویڈ مثبت نتیجہ، 87 ملی میٹر ایچ جی ریڈنگ کے ساتھ پلس آکسی میٹر، سینے کا ایکسرے پوسٹ کیا گیا۔ للت مودی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

Ex-IPL chief Lalit Modi hospitalised, placed on oxygen support

للت مودی لندن کے ہسپتال میں شریک، دو ہفتوں میں دو مرتبہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آکسیجن سپورٹ پر

اپنا تبصرہ بھیجیں