سلمان خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان سے ملاقات

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے دبئی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی ملاقات ہوئی۔ سلمان خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی پروموشن کے لیے دبئی کا دورہ کیا۔

دبئی میں ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران وہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان اور بہن انعم سے ملے۔ سلمان خان دونوں سے انتہائی گرم جوشی اور پیار سے ملے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔

انعم مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر سلمان خان سے ہونے والی اپنی ملاقات کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سلمان خان کو اذہان ملک کے ساتھ دیکھ کر حیران نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں