امریکی جمناسٹک ٹیم کے سابق ڈاکٹر اور سینکڑوں جمناسٹوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب لیری نصر کو ایک قیدی نے چھرا گھونپ دیا ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق ڈاکٹر کو گردن پر دو، پیٹھ پر اور چھ چھاتی پر وار کے زخم آئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نصر کو مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی اور یو ایس اے جمناسٹکس میں کام کرنے کے دوران 300 سے زائد کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں 40 سے 175 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت میں سابق ڈاکٹر نے چائلڈ پورنوگرافی رکھنے کا جرم بھی قبول کیاتھا۔