ملک میں 9 سے 15 اگست کے دوران ’میری ماٹی میرا دیش‘ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا

حکومت نے کہا ہے کہ اِس سال 9 سے 15 اگست کے دوران ملک بھر میں ’میری ماٹی میرا دیش‘ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تقریب آزادی کا امرت مہوتسو کے اختتام کے موقع پر منعقد ہوگی۔ 7 ہزار 500 بلاکس کے منتخب نوجوان نئی دلّی میں کرتویہ پتھ پر جمع ہوں گے۔ وہ اگلے مہینے منعقد ہونے والی بڑی تقریب میں اپنی ریاستوں کے تمام گاؤوں یا گِرام پنچایتوں کی مٹی لے جائیں گے۔

’میری ماٹی میرا دیش‘ تقریب کے تحت مختلف پروگراموں کی تیاری کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کَل نئی دلّی میں دیہی ترقی کے سکریٹری سیلیش کمار سنگھ اور نوجوانوں کے امور کی سکریٹری میتا راجیولوچن کی سربراہی میں منعقد ہوئی تھی۔

آزادی کا امرت مہوتسو سابرمتی سے ڈانڈی تک مارچ کے ساتھ 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا تھا۔ اب ’میری ماٹی میرا دیش‘ مہم کو آزادی کا امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ یہ مہم بہت سے پروگراموں پر مشتمل ہے، جو دیہی علاقوں میں منعقد کئے جائیں گے، جس میں Vasudha Vandan, Shila Phalakam یادگار کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں