دہلی میں آج ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔ دہلی کے ایک پارک میں لڑکے نے لڑکی کو صرف اس بات پر راڈ کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا کہ اس نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دہلی کے مالویہ نگر میں اروبندو کالج کے قریب ایک پارک میں پیش آیا۔
تفصیلات میں بتایا گیا کہ مالویہ نگر میں اوربندو کالج کے قریب ایک 25 سالہ لڑکی کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کیا گیا، متوفی کے سر پر زخم کے نشانات ہیں۔ پولیس نے مقتولہ کی شناخت نرگس کی حیثیت سے کی ہے۔
نرگس کملا نہرو کالج کی طالبہ تھی، وہ اپنے دور کے رشتہ دار عرفان کے ساتھ پارک آئی تھی جبکہ عارف کو نرگس کا قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق عرفان، نرگس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے شادی سے انکار کر دیا تھا کیونکہ عارف بیروزگار ہے۔ اس کے بعد نرگس نے بھی عرفان سے بات کرنا بند کردیا تھا۔ غصہ میں آکر عارف نے نرگس پر ہی حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔


