تلنگانہ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
تلنگانہ میں 13 جون سے تعلیمی سال کا آغاز ہورہا ہے، اس دن ریاست کے تمام اسکولز کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ اسی دوران محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فیصلہ لیا ہے کہ 13 تا 30 جون تک برج کورس کرایا جائے گا۔ گزشتہ تعلیمی سال میں طلبہ نے جو کچھ پڑھا ہے اس کا اس کورس میں اعادہ کیا جائے گا تاکہ امسال پڑھائے جانے والے نصاب کی پیشگی تیاری کی جاسکے۔ اس کورس کے تحت تیسری جماعت تا دسویں جماعت تک چار درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں طلبا کو قبل ازیں پڑھے نصاب کے اہم مضامین پڑھائے جائیں گے۔
حکام نے اس سلسلہ میں مضامین کا شیڈول بھی جاری کیا ہے تاہم یکم جولائی سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوجائے گا۔