بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان دنوں فلم کی شوٹنگ کےلیے حیدرآباد میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دل کی دھڑکن تیز ہونےکی شکایت کے بعد معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکن کو حیدرآباد کے کامینینی ہسپتال میں شریک کرایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ فی الحال ڈاکٹرز معائنہ کر رہے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق حیدرآباد میں شوٹنگ کے دوران بیمار ہونے کے بعد دیپیکا کو اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
دیپیکا، پربھاس کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Deepika Padukone Admit In Kamineni Hospital In Hyderabad