عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور تیل کی قیمتیں 12 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت مزید 2.99 ڈالر یعنی 2.29 فیصد کمی کے بعد 99.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.2 فیصد یعنی 3.19 ڈالر کمی کے بعد 96.31 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔