تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کا نیا تعلیمی کیلنڈر جاری، جانیں تعطیلات اور امتحانات کی تفصیلات

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں جونیئر کالجس میں یکم جون سے نئے تعلیمی سال 2024-25 کا آغاز ہوگا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے جاری تعلیمی کیلنڈر کے مطابق یکم جون سے تمام انٹرمیڈیٹ کالجس کھل جائیں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے سالانہ تعلیمی کیلنڈر جاری کردیا ہے۔ گذشتہ 31 مارچ سے ریاست کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں گرمئی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا تاہم آج 31 مئی تعطیلات کا آخری دن ہے۔ کل سے تمام کالجس کھل جائیں گے۔

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نئے تعلیمی سال کے مطابق تعطیلات اور امتحانات کی تفصیلات
دسہرہ کی تعطیلات: 10 سے 13 اکتوبر تک
ششماہی امتحانات : 18 سے 23 نومبر تک مقرر ہوں گے
سنکرانتی کی تعطیلات: 11 جنوری 2025 سے 16 جنوری تک
پری فائنل امتحانات: جنوری 20 سے 25 جنوری 2025 تک منعقد ہوں گے
پراکٹیکل امتحانات : فروری 2025 کا پہلا ہفتہ تک رہیں گے
سالانہ امتحانات: مارچ 2025 کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے
تعلیمی سال 2024-25 کے لیے آخری کام کا دن: 29 مارچ 2025
گرمیوں کی تعطیلات: 30 مارچ سے یکم جون 2025 تک
انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات: مئی 2025 کے آخری ہفتہ میں ہوں گے۔
تعلیمی سال 2025-26 کے لیے جونیئر کالجس 2 جون، 2025 کو کھل جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں