میکسیکو میں 7.6 شدت کے زلزلے سے جنوبی علاقہ لرز اُٹھا اور شہری خوف زدہ ہوکر گھروں، دفتروں سے نکل کر میدانی علاقے میں بھاگ کھڑے ہوئے۔
اطلاعات مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو کے بندرگاہی شہر مانزنیلو میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے ایک اسپتال، رہائشی عمارت اور جیم کو شدید نقصان پہنچا۔ جیم کی اوپری منزل کا حصہ گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ کھمبے، درخت، ہورڈنگز گرنے سمیت مختلف واقعات میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔