ہندو مہاسبھا کی جانب سے شاہی عیدگاہ مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے متعدد بار متھرا کورٹ میں عرضیاں داخل کی گئی جس میں انہوں نے شاہی عیدگاہ مسجد کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔
وہیں اب شری کرشن جنم بھومی تنازعہ کے درمیان اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے 6 دسمبر کو متھرا کے شاہی عیدگاہ میں لڈو گوپال کا جل ابھشیک اور ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک ہندی نیوز پورٹل کے مطابق ہندو مہاسبھا نے اس طرح کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 6 دسمبر کو 12.00 بجے دن ہر حال میں شاہی عیدگاہ میں جل ابھشیک کیا جائے گا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اپنے متنازعہ پروگرام کو کامیاب بنانے کےلیے ہندو مہاسبھا کی جانب سے خفیہ میٹنگیں کی جارہی ہیں۔
ہندو مہاسبھا کے شرانگیز اعلان کے بعد انتظامیہ کی جانب سے تنظیم سے رابطہ کی کوشش کی جارہی ہے اور امن و امان قائم رکھنے کےلیے مناسب اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال بھی ہندو مہاسبھا نے 6 دسمبر کو اسی طرح کے پروگرام کا اعلان کیا تھا لیکن انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے پروگرام کو ناکام بنادیا تھا۔
فی الحال یہ معاملہ عدالت میں زیرغور ہے۔
Hindu Mahasabha Announced To Perform Jalabhishek in Mathura Shahi Eidgah Mosque on 6 December
شہادت بابری مسجد کی یاد تازہ: متھرا کی شاہی عیدگاہ میں جل ابھیشیک کرنے کا اعلان، ہندو مہاسبھا کی شرانگیزی