دبئی میں بغیر اجازت افطاری تقسیم کرنے پر دس ہزار درہم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا

دبئی کے رہائشیوں کو رمضان المبارک کے دوران افطار تقسیم کرنے کیلئے حکومت سے اجازت لینا ضروری ہوگا جبکہ بغیر اجازت افطاری تقسیم کرنے والوں کو 10 ہزار درہم جرمانہ اور ایک برس قید ہوگی۔
قبل ازیں کورونا کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت افطاری تقسیم کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ لیکن امسال رمضان میں افطاری تقسیم کرنے کیلئے دبئی اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے محکمے سے اجازت لینا ہوگا۔
اس پابندی کی وجہ سے بتائی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بانٹا گیا کھانا حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار ہوا ہے یا نہیں، دوئم یہ کہ اس طرح مختلف مقامات پر کھانا تقسیم کیا جاسکے گا۔
بغیر اجازت افطاری تقسیم کرنے والوں کو 5 سے 10 ہزار درہم کا جرمانہ یا 30 یوم سے ایک سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں