برطانیہ میں نشے میں مدہوش خاتون کا ریپ کرنے والا ہندوستانی طالب علم گرفتار

برطانیہ میں پولیس نے کہا کہ ایک ہندوستانی طالب علم کو نشے میں دھت، نیم بے ہوش خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس سے وہ گزشتہ سال ایک کلب میں ملا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 20 سالہ پریت وکال “نشے کی حالت میں” خاتون کو برطانیہ کے کارڈف میں اپنے فلیٹ میں لے گیا اور گزشتہ سال جون میں اس کی عصمت دری کی۔
پریت اور خاتون دوستوں کے الگ الگ گروپس کے ساتھ کارڈف میں ایک نائٹ آؤٹ پر گئے تھے، جہاں وہ ایک دوسرے سے ملے۔ “متاثرہ خاتون حد سے زیادہ نشے میں تھی۔ اس نے کلب کے باہر قدم رکھا اور پریت وکال کا سامنا ہوا۔ دونوں بات چیت میں مصروف ہو گئے اور اپنے گروپ سے الگ ہو گئے۔
دونوں میں تھوڑی بات چیت ہوئی جس کے بعد پریت اسے اپنے بازوؤں کا سہارا دے کر اپنے ساتھ لے گیا۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موقع پر پریت نے خاتون کو کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو گھر لے جانے کے بعد پریت نے اس کی ‘فخریہ تصویر’ لی اور اسے اپنے دوستوں کو بھیجا۔ خاتون نے بہادری سے پولیس کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں آگاہ کیا، جس کے بعد پریت کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے سکیورٹی کیمروں اور خاتون کو انسٹاگرام پر بھیجے گئے پیغام سے لڑکے کی شناخت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں