جھارکھنڈ میں سرکاری و نجی اسکولز میں گوشت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید پور میں واقع سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز میں گوشت کے پکوان لانے سے منع کر دیا گیا ہے۔
بچوں کو پابند کیا گیا ہے وہ ٹفن میں گوشت والے پکوان نہ لائیں۔ اس حوالے سے حکم نامہ جاری کرکے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس پابندی کے بعد مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکول میں زیرتعلیم بچے ٹفن میں گوشت والے پکوان ساتھ نہیں لا سکیں گے۔
ایک پرائیویٹ اسکول میں گوشت والا کھانا کلاس فیلو کو کھلانے کے معاملے پر والدین نے شکایت کی تھی جس پر انتظامیہ کو شکایت پر اقدام کرنا پڑا۔