کرناٹک میں کامن سول کوڈ لاگو نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سدارامیا کی مسلم وفد کو یقین دہانی

کرناٹک کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے مسلم رہنماؤں پر مشتمل وفد کو یقین دلایا کہ کرناٹک میں کسی بھی صورت میں یکساں سیول کوڈ نافذ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں یو سی سی کے نفاذ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور کانگریس پارٹی یکساں سیول کوڈ کی سختی سے مخالفت کریگی۔

وزیراعلیٰ سے کرناٹک کے مسلم علمائے کرام و رہنماؤ پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی اور یکساں سول کوڈ کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے سدارامیا کو مسلمانوں میں پھیلی بے چینی سے واقف کروایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرناٹک میں تمام مذاہب اور ان کے ماننے والوں کا یکساں طور پر احترام کیا جائے گا اور کسی بھی مذہب کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دستور کی دفعہ 25 کے تحت ہر شہری کو اپنی پسند کا مذہب اختیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کسی بھی شہری پر کسی اور مذہب کی تعلیمات کو مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ کرناٹک حکومت دستور کی پابند ہے اور یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی کوششوں کی مخالفت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں