منی پور واقعہ سے انسانیت شرمسار، خواتین کی بیحرمتی ناقابل برداشت: صدر تحریک مسلم شبان کا شدید ردعمل

منی پور تشدد اور کوکی گروپ پر ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک مسلم شبان کے پریس نوٹ میں کہا گیا کہ صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے عورتوں کو برہنہ گشت کروانے اور عصمتوں کو لوٹنا ایک پاک معاشرہ میں ناقابل برداشت ہے۔

مشتاق ملک نے کہا کہ سوشیل میڈیا کہ زمانے میں 4/مئی کے واقعات اور انسایت کو شرمسار کرنے والے درنوں کی حرکتیں جولائی میں آرہی ہیں۔ غور کرنے والی بات ہے 2002ء میں گجرات فسادات میں کیا کچھ ان درنوں نے نہیں کیا ہوگا۔ صرف ایک بلقیس بانو یا پھر منی پور کی 3خواتین نہیں بلکہ سینکڑوں عورتوں کو ان درندوں نے نشانہ بنایا ہوگا۔

صدر تحریک مسلم شبان نے افسوس ظاہر کیا کہ کارگل جنگ کے صوبیدار، مجاہدین جنگ آزادی کے خاندان بھی مذہب کی نفرت کی آگ کی نظر ہوگئے۔ وزیراعظم ہند کا سب کا وکاس کا نعرہ یہی ہے۔ بستیاں جلائی جائیں، عصمت لوٹی جائیں اور پولیس تماشا دیکھتی رہی۔ گھروں، کاروبار کو اجاڑنا، مقدمات میں پھنسانا آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈہ رہا ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ اور منی پور کے چیف منسٹر کو فوری برخواست کیا جائے۔ جمہوریت کی آبرو انصاف میں چھپی ہوتی ہے۔ ملک کے عوام کو بیدار ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں