مدھیہ پردیش میں ایک اور شرمناک حرکت کی گئی جہاں ایک اعلیٰ ذات کے شخص نے ایک دلت پر انسانی فضلہ پھینک دیا۔اطلاعات کے مطاق چھتر پور ضلع میں ایک دلت شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ایک اعلیٰ ذات کے ہندو شخص نے اس کے چہرہ اور جسم پر پاخانہ ڈال دیا۔
ملزم کی شناخت رام کرپال پٹیل کے طور پر کی گئی ہے۔ دلت شخص دشرتھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ جب وہ نالہ کے تعمیری کاموں میں مصروف تھا تب رام کرپال پٹیل نے اس کے ساتھ اس طرح کی شرمناک حرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق پٹیل ایک پمپ پر نہا رہا تھاکہ شے اہیر وار کے ذریعہ اس کے جسم کو لگی۔ نا دانستہ طور پر چھونے پر پٹیل ناراض ہوگیا اور مبینہ طور پر قریب میں بہہ رہے نالے سے گندگی ایک پیالے میں اٹھاکر اہیروار کے چہرے اور سر پر ڈال دیا۔
اہیروار نے مزید بتایا کہ اس واقعہ کی شکایت جب پنچایت سے کی گئی تو الٹا اس پر 600 روپئے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق اہیروار کسی اور سے مذاق کررہا تھا تبھی اس نے غلطی سے پٹیل کے ہاتھ پر کچھ چکنائی لگادی۔ پولیس نے بتایا کہ دلت شخص پر پاخانہ پھینکا گیا۔ پولیس نے اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی بنیاد پر پٹیل کو حراست میں لے لیا۔ اور اس کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 294 (عوام میں فحش حرکات یا الفاظ کی سزا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔