یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف این ڈی اے کو میزورم کے وزیراعلیٰ کی دھمکی

میزورم کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا نے ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف این ڈی اے کو دھمکی دی۔ آج انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا جاتا ہے تو میزو نیشنل فرنٹ پارٹی، این ڈی اے سے نکل جائے گی۔

مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کےلئے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے جبکہ ایسا مانا جارہا ہے کہ جاریہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران مودی حکومت یو سی سی پر بل لاسکتی ہے۔ تاہم ملک بھر میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب و مختلف قبائیلی طبقات کی جانب سے اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔ خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں میں یو سی سی کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

زورامتھنگا نے کہا کہ میزو نیشنل فرنٹ پارٹی، بی جے پی کے زیرقیادت اتحاد کی حمایت کرتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ’ہر معاملے پر ان کی بات مانے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ وہ کوئی ایسا مسئلہ پیدا کریں گے جس کی وجہ سے ہمیں این ڈی اے چھوڑنا پڑے‘۔

قبل ازیں انہوں نے بیان دیا تھا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کی تمام پالیسیوں کی حمایت نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں