گیانواپی مسجد سروے جاری رکھنے کا فیصلہ، مسجد کمیٹی کی درخواست الہ آباد ہائیکورٹ میں مسترد

الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی مسجد میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سروے کو جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ اب وارانسی میں گیانواپی مسجد کا سروے اے ایس آئی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں مسجد کمیٹی نے مسجد کے اندر سروے کو چیلنج کیا تھا جسے الہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔

گیانواپی مسجد سے متعلق کیس میں ہندو فریق کی نمائندگی کرنے والے وشنو شنکر جین نے بتایا کہ ’الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ گیانواپی مسجد کمپلیکس کا اے ایس آئی سروے شروع کیا جاسکتا ہے، سیشن کورٹ کے حکم کو ہائیکورٹ نے برقرار رکھا ہے‘۔

واضح رہے کہ وارانسی کی عدالت نے 21 جولائی کو گیانواپی مسجد میں سروے کرانے سے متعلق حکم دیا تھا، جس کے بعد سروے 24 جولائی کو شروع ہوا تھا۔ سروے کے خلاف مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے مسجد کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں