دہلی کے ایمس ہسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ایمس کے ایمرجنسی وارڈ کے قریب واقع اینڈوسکوپی روم میں آج تقریبا دوپہر 12 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔
ایمس میں لگی آگ پر قابو پانے کےلئے موقع پر فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں پہنچی اور بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
آتشزدگی کے بعد ایمرجنسی وارڈ سے تمام مریضوں اور عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد ایمس دہلی کے ایمرجنسی وارڈ کو اگلے احکامات تک بند کر دیا گیا۔ ہنگامی دیکھ بھال کے لیے اسپتال آنے والے مریضوں کو صفدر جنگ اسپتال جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔