مجھے مسلمانوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں: این ڈی ٹی وی کے انٹرویو میں ہمنتا بسوا شرما کا بیان

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ انہیں کانگریس پارٹی کی طرح ووٹ بینک کی سیاست پسند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مسلم ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر ماہ اس علاقے کا دورہ کرتے ہیں جہاں مسلمان رہتے ہیں، مسلمانوں سے ملاقات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس صرف ووٹوں کے لئے مسلمانوں سے محبت کا ڈرامہ کررہی ہے… مسلمانوں کو یہ سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ وہ مسلمانوں سے کہہ رہے ہیں کہ اپنے بچوں کو مدرسوں میں نہ بھیجیں بلکہ میڈیکل کالج میں بھیجیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو کم عمر میں شادیاں نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے مسلم لڑکیوں کے لیے سات کالج قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ وہ انتخابات کے دوران مسلم علاقوں میں مہم بھی نہیں چلائیں گے اور مسلمانوں سے ووٹ بھی نہیں مانگیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں