حیدرآباد: حیدرآباد کے مشہور و معروف نصر اسکول کی بانی پرنسپل و چیرمین نصر ایجوکیشن سوسائٹی بیگم انیس خان کا 80 برس کی عمر میں آج انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔
بیگم انیس خان نے 1965 میں حیدرآباد کے سیف آباد میں لڑکیوں کےلئے معیاری اسکول کا آغاز کیا تھا۔ ان کے انتقال کو طلبا برادری کےلئے بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے۔
The news of Begum Anees Khan’s demise is extremely saddening. She founded Nasr School in 1965, which is still one of Hyderabad’s best schools, especially for girls. Her work in the educational field is extraordinary and speaks for itself. Hyderabad has a lost a gem. I conveyed my… pic.twitter.com/mBYlfdwYEg
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) August 16, 2023
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بیگم انیس خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’حیدرآباد نے ایک جواہر کو کھو دیا ہے‘
متحرمہ انیس خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب نصر اسکول خیریت آباد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین درگاہ حضرت قطب میاں صاحب، عیدی بازار میں عمل میں ائی۔