مرکزی حکومت نے طویل عرصے کے بعد پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ قیمت میں بھاری اضافہ کے بعد کچھ کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 8 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے کم کی گئی ہے۔ اسی طرح اوجولا اسکیم کے تحت گیاس سلنڈر حاصل کرنے والوں کو بھی سال میں 12 سلنڈرز کےلیے 200 روپئے کی سبسڈی دی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ے ٹوئٹ کیا کہ ’عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا کثیر شعبہ جاتی سیکٹر پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک کے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔