دکن کے معروف صحافی جناب خواجہ عارف الدین غوری صاحب المعروف نسیم عارفی کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 81 برس کے تھے۔ گذشتہ روز اچانک ان کی طبعیت بگڑ گئی تھی جس کے عد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آج دوپہر ہسپتال میں علاج کے دوران نسیم عارفی نے آخری سانس لی۔ نماز جنازہ آج بعد عشاء 9بجے یا 9:30بجے شب مدینہ مسجد بانو نگر واٹر ٹینک روڈ شنتوش نگر میں ادا کی جائے گی تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔
مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9177748202,9848980483,7893219888
نسیم عارفی کے انتقال سے اردو صحافیوں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سینئر صحافی طاہر رومانی نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ’جناب نسیم عارفی کا انتقال صحافی برادری کےلئے صدمہ ہے، اردو صحافت کا ایک اور روشن ستارہ ڈوب گیا۔ انتقال کی خبر ملی۔بہت رنج و غم ہوا۔ جناب نسیم عارفی کے ساتھ گزرے دنوں کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا۔پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔ آمین