تلنگانہ کے حیدرآباد میں دوسرے طبقہ کی لڑکی سے شادی کرنے والے نوجوان کا سرعام قتل کیا گیا۔ بیگم بازار جیسے مصروف ترین علاقہ میں قتل کی واردات پیش آئی۔
اطلاعات کے مطابق بیگم بازار کے رہنے والے نیرج پنوار نے تقریباً دیڑھ سال قبل دوسرے طبقہ کی لڑکی سنجنا سے شادی کی تھی جبکہ انہیں تین ماہ کا ایک بیٹا ہے۔ اس شادی سے لڑکی کے رشتہ دار مبینہ طور پر ناراض تھے۔ نوجوان کے قتل کی وجہ محبت کی شادی بتائی جارہی ہے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ تقریباً 5 افراد نے نوجوان پر مہلکت ہتھیاروں سے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ واردات کے بعد پولیس نے ایک کیس رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمین کی نشاندہی کرتے ہوئے اندرون 24 گھنٹے 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔